بنی گالہ سے پی ایم ہاؤس جانے پر 98 کروڑ خرچ کیے، خواجہ آصف

May 06, 2022

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بنی گالہ سے وزیراعظم ہاؤس جانے کا خرچا 98 کروڑ روپے ہوا۔

(ن ) لیگی رہنما خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ کہتا ہے کہ رات کو عدالتیں کیوں کھلیں، جن کے کندھوں پر چڑھ کے آیا آج ان کے خلاف بول رہا ہے، یہ جنگ ہمیں لڑنی پڑی اور اللّٰہ نے ہمیں فتح دی۔

خواجہ آصف نے کہا کہ یقین ہے آئین کی بالادستی قائم ہوگی، بار بار آئین کو پامال کیا گیا، چاہتے تو آرٹیکل 6 کا استعمال کرتے، لیکن چاہتے ہیں اس کا فیصلہ عوام کریں، ہم سیاست دان ہیں مقدمات بنائیں گے تو کہا جائے گا سیاسی انتقام ہے۔

اس سے قبل رواں ہفتے ایک انٹرویو میںخواجہ آصف نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ اب عمران خان فرح گوگی کا دفاع کرنے لگے ہیں، پہلے فواد چودھری نے کہا تھا کہ فرح کا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں، عمران خان کیا فرح گوگی کے ایڈوائزر لگے ہوئے ہیں کہ ان کا دفاع کر رہے ہیں۔