ٹک ٹاک پر آمدنی کا نیا آپشن پیش

May 07, 2022

فائل فوٹو

مقبول ترین ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے سب سے نمایاں تخلیق کاروں کے ساتھ اشتہارات کی آمدنی کے اشتراک کے پروگرام کا اعلان کیا ہے جس کے ذریعے صارفین اچھی رقم کما سکیں گے۔

مختصر ویڈیو فارمیٹ ایپ حالیہ برسوں میں عالمی سطح پر ایک ارب سے زیادہ فعال صارفین کے ساتھ بے حد مقبول ہوئی ہے۔

اب کمپنی کے عہدیداران کی جانب سے ٹک ٹاک پلس پروگرام کا آغاز کیا جارہا ہے جس کے تحت، کمپنیاں اپنے اشتہارات کو صارف کے مواد کے ساتھ مخصوص زمروں میں رکھ سکتی ہیں۔

پلس پروگرام کے تحت مشتہرین گیمنگ، فیشن، صحت، تعلیم اور دیگر شعبوں کی ویڈیوز میں سے کسی ایک کا انتخاب کرسکیں گے۔

اس طرح ٹارگٹ ایڈور ٹائزنگ کو زیادہ سے زیادہ فروغ مل سکے گا تاہم یہ اشہتار صرف تصدیق شدہ یاکم از کم ایک لاکھ سبسکرائبرز والے اکاؤنٹس پر ہی دکھائے جائیں گے۔

فی الحال چھوٹے یعنی کم فالوورز والے ٹک ٹاکرز اس پروگرام کا حصہ نہیں ہوں گے اور وہ اس ایپ کے ذریعے پیسے نہیں کما سکیں گے۔