• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایلون مسک کو ٹک ٹاک خرید کر ڈیلیٹ کرنے کا مشورہ

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر کی خریداری کرنے والے ارب پتی ایلون مسک کو اب مقبول ترین ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک خریدنے کا مشورہ دیا جارہا ہے۔

 حال ہی میں سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر اور دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کے درمیان 44 ارب ڈالر میں فروخت کا معاہدہ طے پایا ہے۔

اس معاہدے کے بعد سوشل میڈیا صارفین ایلون مسک کو نیٹ فلکس خریدنے کا مشورہ دیتے نظر آئے لیکن ایلون مسک نے مستقبل کی خریداری سے آگاہ کیا۔

ایلون مسک نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ میں اب مستقبل میں مشہور مشروب کمپنی خریدنے جارہا ہوں۔

اس ٹوئٹ پر جہاں دیگر صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے تو وہیں پاکستانی نژاد برطانوی صحافی احتشام الحق نے ایلون مسک کو مشورہ دے دیا۔

صحافی نے کہا کہ اب آپ ٹک ٹاک خریدیں اور پھر اُسے ڈیلیٹ کردیں۔

واضح رہے کہ غیرملکی میڈیا کے مطابق ٹوئٹر نے ایلون مسک کی 54.20 ڈالر فی شیئر میں خریدنے کی پیشکش قبول کرلی ہے۔

معاہدے کے بعد ایلون مسک ٹوئٹر کے واحد سب سے بڑے شیئر ہولڈر بھی بن گئے۔

رپورٹس کے مطابق یہ اب تک کسی بھی پرائیویٹ کمپنی کو خریدنے کا سب سےبڑا سودا ہے۔

خاص رپورٹ سے مزید