• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فائل فوٹو
فائل فوٹو

سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک کی مرکزی کمپنی میٹا نے گزشتہ ماہ واٹس ایپ کے لیے ردِ عمل (ری ایکشن) ایموجی کا اعلان کیا تھا، اب کمپنی کے سربراہ مارک زکربرگ نے اس نئے فیچر کا باقاعدہ اعلان کردیا ہے۔

واٹس ایپ، آج کوئیک ری ایکشن فیچر متعارف کرائے گا۔ یہ فیچر صارفین کو چھ ایموجیز کے ساتھ پیغامات پر ردّعمل دینے کی اجازت دے گا، جیسے، پیار، ہنسنا، اداس، تعجب اور شکریہ۔ مستقبل میں، پلیٹ فارم ایموجیز کا اضافہ کر سکتا ہے۔

واٹس ایپ ری ایکشن نامی یہ فیچر فیس بک اور انسٹاگرام پر ری ایکٹ آپشن سے ملتا جلتا ہے۔

اس نئے فیچر کے متعارف کروانے کا اعلان مارک زکربرگ نے فیس بُک پر کیا، اُنہوں نے اپنے پیغام میں وہ چھ ایموجیز بھی درج کیے جو واٹس ایپ کے ردّعمل کا حصہ ہوں گے۔


مارک زکربرگ نے ایک پوسٹ میں کہا کہ واٹس ایپ پر ردعمل آج سے شروع ہو رہا ہے۔ 

خاص رپورٹ سے مزید