فلسطینی نژاد امریکی خاتون صحافی کے قتل کی شفاف تحقیقات ہونی چاہیے، امریکا

May 11, 2022

اقوام متحدہ میں امریکی مندوب لنڈا تھامس گرین فیلڈ نے قابض اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں فلسطینی نژاد امریکی خاتون صحافی کے قتل پر کہا ہے کہ خاتون صحافی کے قتل کی شفاف طریقے سے تحقیقات ہونی چاہیے، فریقین کو تحقیقات میں حصہ لینے کی ترغیب دی جارہی ہے۔

امریکی مندوب نے مزید کہا کہ واشنگٹن کی اولین ترجیح امریکی شہریوں اور صحافیوں کا تحفظ ہے۔

یاد رہے کہ قابض اسرائیلی فورسز نے فلسطینی نژاد امریکی خاتون صحافی شیریں ابوعاقلہ کو مغربی کنارے میں چہرے پر گولی مار کر قتل کردیا تھا۔