• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور، تیز رفتار گاڑی کے نیچے آ کر 2 بچے جاں بحق

فائل فوٹو
فائل فوٹو

لاہور میں کوٹ لکھپت کے علاقے اکبر شہید روڈ پر تیز رفتار گاڑی کے نیچے آ کر دو بچے جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا،حادثے میں 9 سالہ آمنہ، 7 سالہ سمیعہ اور 4 سالہ فاطمہ اور 7 سالہ نامعلوم بچہ زخمی ہوئے  ہیں۔

حادثے کے فوری بعد زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا لیکن 4 سالہ فاطمہ اور نامعلوم 7 سالہ بچہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

پولیس کے مطابق گاڑی قبضے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید