ملازمین کو گرفتار کر کے حمزہ شہباز پرانی روایات کو اجاگرنہ کریں، چوہدری شجاعت

May 16, 2022

فائل فوٹو

سربراہ مسلم لیگ (ق) چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ گرفتاریاں پنجاب حکومت کے حق میں بیانات کرانے کے لیے کی جا رہی ہیں، ملازمین کو گرفتار کر کے حمزہ شہباز پرانی روایات کو اجاگر نہ کریں۔

چوہدری شجاعت نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ میں پنجاب اسمبلی کا کیس چل رہا ہے اور پنجاب پولیس نے کل رات پنجاب اسمبلی کے افسران، ملازمین کو گرفتار کر لیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کیس عدالت میں چل رہا ہے، عدالت میں آ کر کیس کو لیڈ کریں۔

چوہدری شجاعت کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے ضمانت پر ہونے کے باوجود چیف سیکیورٹی افسر کو گرفتار کیا، گریڈ 21، گریڈ 22 کےافسران، ملازمین حفاظتی ضمانتیں کرانے پرمجبور ہیں۔