ایف آئی اے نے خواتین کو جعلی ویڈیوز سے ہراساں کرنے پر 2 ملزمان گرفتار کرلیے

May 16, 2022

فوٹو: فائل

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سائبر کرائم ونگ نے خواتین کو جعلی ویڈیوز سے ہراساں کرنے پر 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے کے مطابق سوشل میڈیا پر خواتین کو جعلی ویڈیوز سے ہراساں کرنے پر 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ایف آئی اے کے مطابق سائبر کرائم ونگ نے ملزمان وسیم او اشفاق کو بنوں اور کرک سے گرفتار کیا ہے۔

ملزمان کی متاثرہ خواتین کی جعلی فحش ویڈیوز شیئر کرنے میں ملوث تھے، جن کے خلاف ڈیرہ اسماعیل خان میں الگ الگ مقدمات درج ہیں۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان سے گیجٹس قبضے میں لے کر فرانزک تجزیے کے لیے بھیج دیے گئے ہیں۔