عمران خان کے 2 فون سیالکوٹ میں چوری کرلئے گئے‘ شہباز گل

May 17, 2022

اسلام آباد (این این آئی)تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے دو موبائل فونز چوری ہوگئے۔ تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہبازگل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں کہا کہ پرسوں سیالکوٹ میں ایک طرف جان بوجھ کر عمران خان کو کوئی سکیورٹی نہیں کی دی گئی اور دوسری طرف ان کے دو فونز چوری کئے گئے۔ شہباز گل نے کہاکہ آپ تو بالکل بوکھلا گئے ہیں، خان نے جو وڈیو بیان ریکارڈ کروایا ہے وہ ان فونز سے نہیں ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے جلسہ گاہ جانے کے بعد ایئرپورٹ سے فون چوری کروائے گئے۔