کراچی، حیدرآباد، میرپور خاص میں میٹرک امتحانات کا آغاز

May 17, 2022


کراچی، حیدرآباد اور میرپور خاص ڈویژنز میں آج سے میٹرک کے امتحانات کا آغاز ہوگیا ہے۔

بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کراچی کے تحت امتحانات میں 3 لاکھ 60 ہزار سے زائد طلبہ شریک ہو رہے ہیں۔

میٹرک بورڈ کے مطابق کراچی کے 18 ٹاؤنز میں 448 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں جن کے اطراف دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے۔

امتحانی مراکز میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد ہے۔

کراچی میں آج نویں جماعت سائنس گروپ کا کمپیوٹر اسٹڈیز کا پرچہ ہورہا ہے، 1 لاکھ 58 ہزار 869 طلبا و طالبات پرچہ دیں گے جبکہ نویں جماعت جنرل گروپ کے طلبہ کا جنرل سائنس کا پرچہ ہے جس میں 17 ہزار 782 طلبہ شریک ہیں۔

میٹرک بورڈ کا کہنا ہے کہ کمپیوٹر اسٹڈیز کا پرچہ صبح 9:30 بجے شروع ہوا ہوگا، جبکہ جنرل سائنس کا پرچہ دن 2:30 بجے شروع ہوگا۔