’وائٹل سائنز‘ کے روہیل نے جنید جمشید کی یاد تازہ کردی

May 17, 2022

فائل فوٹو

پاکستانی میوزک انڈسٹری کے نامور فنکارروحیل حیات نے سوشل میڈیا پر نعت خواں جنید جمشید کی پرانی، یادگار تصویر شیئر کی ہے۔

پاکستان میوزک انڈسٹری کے سابق، معروف میوزک بینڈ ’وائٹل سائنز‘ کے ممبر روحیل حیات نے مداحوں کی یادیں تازہ کرنے کے لیے بینڈ کے تمام ممبرز کی ایک یاد گار تصویر ٹوئٹ کی ہے۔

روحیل حیات کا اس ٹوئٹ میں لکھنا ہے کہ ’پرانے اور خوبصورت دن۔‘

انہوں نے تصویر کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ’وائٹل سائنز بینڈ کے دوسرے البم کے سرورق کے لیے کلفٹن پُل کراچی پر فوٹو شوٹ ہو رہا ہے۔‘

روحیل حیات کا اپنے ٹوئٹ میں معروف نعت خواں اور اپنے دیرینہ دوست جنید جمشید سے متعلق لکھنا ہے کہ ’جنید بھی اس وقت جنت میں مسکرا رہا ہو گا۔‘