ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری کے مشہور اداکار اور ہدایت کار ی کی دنیا میں قدم رکھنے والے روی موہن اور میوزک کمپوزر کینی شا فرانسس کی ڈیٹنگ کی خبر پھر گرم ہوگئیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق 46 سالہ روی موہن کی 32 سالہ کینی شا فرانسس کے ساتھ دوبارہ ڈیٹنگ کی خبریں اُس وقت سامنے آئیں جب انہوں نے بطور ہدایت کار اپنی فلم’ این آرڈنری مین ‘ کےلیے انہیں بطور کمپوزر اپنی ٹیم میں شامل کیا۔
یہ خبر سامنے آنے پر روی موہن کی سابقہ اہلیہ آرتی نے ردعمل دیا اور سوشل میڈیا پر نام لیے بغیر ایک طنزیہ پوسٹ کی۔
انہوں نے اپنے سابقہ شوہر کی اداکاری کو تامل انڈسٹری کے بڑے اداکاروں جیسے سوریا اور کمل ہاسن سے موازانہ کیا اور کہا کہ انہیں آسکر ملنا چاہیے۔
اس سے قبل روی موہن نے ایک پریس کانفرنس کے دوران جذباتی ہوگئے تھے اور سسرال والوں پر شدید الزامات عائد کیے تھے۔
سوشل میڈیا پر جوڑے کی باہمی تکرار پر کینی شا نے بھی روی موہن سے اپنے رشتے میں پیچھے ہٹنے کا اعلان کیا تھا۔