• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی ریئلٹی شو ’بگ باس‘ میں عیشائی رِکھی کی بے وفائی کے موضوع پر گفتگو

اداکارہ عشائی رکھی — فائل فوٹو
اداکارہ عشائی رکھی — فائل فوٹو

بھارتی ریئلٹی شو ’بگ باس‘ کے سیزن 20 کے شرکا کے درمیان ذاتی زندگی، تعلقات اور تجربات سے متعلق بے تکلف گفتگو کا سلسلہ جاری ہے۔

حال ہی میں اس شو میں شریک اداکارہ عیشائی رِکھی بھی اپنے ساتھی گھر والوں کے ساتھ ایسی ہی ایک گفتگو کا حصہ بنیں، جہاں بات بے وفائی اور رشتوں میں دھوکا دینے کی وجوہات تک جا پہنچی۔

امان گاندھی اور کشال تنور عرف گُلّو کے ساتھ گفتگو کے دوران اداکارہ نے بے وفائی کے موضوع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ جو لڑکے دھوکا دیتے ہیں، میں ایک عمومی بات کر رہی ہوں، کسی خاص شخص کی بات نہیں کر رہی، ان کے لیے زندگی میں آگے بڑھنا آسان ہوتا ہوگا ناں؟

مردوں کی بے وفائی سے متعلق عیشائی رِکھی کے سوالات نے مختلف قیاس آرائیوں کو جنم دیا، ناظرین کے مطابق اداکارہ بالواسطہ طور پر اپنے سابق شوہر گلوکار بادشاہ کی جانب اشارہ کر رہی تھیں۔

واضح رہے کہ بادشاہ اور عیشائی رِکھی کی ملاقات 2021ء میں ایک پارٹی کے دوران ہوئی تھی، تاہم کئی برس تک انہوں نے اپنے رشتے کو عوام کی نظروں سے دور رکھا۔

رپورٹس کے مطابق دونوں نے مارچ 2026ء میں ایک نجی اور روایتی تقریب میں شادی کی۔

عیشائی نے بعد ازاں جولائی میں انسٹاگرام پر اپنی شادی کی تصدیق کی اور اپنی انسٹاگرام اسٹوریز پر دونوں کی پہلی باضابطہ تصویر بھی شیئر کی، تاہم ان کی شادی زیادہ عرصہ برقرار نہ رہ سکی۔

شادی کے پانچ ماہ بعد بادشاہ اور عیشائی رِکھی نے اپنی اپنی انسٹاگرام اسٹوریز پر مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے اعلان کیا کہ انہوں نے باہمی رضامندی سے خوش اسلوبی کے ساتھ اپنی راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید