• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ممبئی: امیشا پٹیل کے گھر چوری، قیمتی زیورات غائب

امیشا پٹیل — فائل فوٹو
امیشا پٹیل — فائل فوٹو

بالی ووڈ اداکارہ امیشا پٹیل کے گھر میں چوری ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی کے چرچ گیٹ کے علاقے میں واقع امیشا پٹیل کے گھر سے مبینہ طور پر زیورات چوری کیے گئے، تقریباً 5 لاکھ بھارتی روپے مالیت کے قیمتی زیورات غائب ہونے کی اطلاع ملی ہے۔

ممبئی پولیس کا کہنا ہے کہ اداکارہ امیشا پٹیل کے ممبئی کے گھر میں ان کے والدین رہائش پذیر ہیں، مبینہ طور پر زیورات چوری کے الزام میں ایک گھریلو ملازمہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمہ کی شناخت 40 سالہ سیما گھاٹے کے نام سے ہوئی ہے۔

سیما گھاٹے تقریباً ڈیڑھ سال سے اداکارہ کے والدین کے گھر میں ملازمہ کے طور پر کام کر رہی تھی۔

اداکارہ کی والدہ آشا پٹیل کی شکایت کے بعد میرین ڈرائیو پولیس نے مبینہ چوری کی تحقیقات شروع کیں اور ملزمہ کو حراست میں لے لیا۔

آشا پٹیل کو مبینہ طور پر سیما گھاٹے پر چوری میں ملوث ہونے کا شبہ تھا اور وہ تقریباً 5 سے 6 ماہ تک اس سے مبینہ طور پر جرم کا اعتراف کرنے اور زیورات واپس کرنے کا مطالبہ کرتی رہیں، تاہم زیورات واپس نہ کیے جانے کے بعد آشا پٹیل نے میرین ڈرائیو پولیس سے رجوع کیا اور شکایت درج کرائی۔

سیما گھاٹے کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا گیا، ملزمہ کو 15 ستمبر تک پولیس ریمانڈ پر بھیج دیا گیا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید