عبدالحفیظ شیخ کی کراچی آمد، وزیراعلیٰ سندھ کا پروٹوکول انہیں اپنے ساتھ لے گیا

May 17, 2022

فوٹو: فائل

سابق وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کراچی پہنچ گئے، انہیں وزیراعلیٰ سندھ کا پروٹوکول اپنے ساتھ لے گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت میں وزیر خزانہ رہنے والے عبدالحفیظ شیخ امریکا سے براستہ دبئی کراچی پہنچے۔

ذرائع نے بتایا کہ عبدالحفیظ شیخ خلیجی ائیرلائن فلائی دبئی کے ذریعہ وطن پہنچے، جبکہ ان کے ہمراہ بیگیج بھی نہیں تھا۔

جناح ٹرمینل پر عبدالحفیظ شیخ کو انتہائی غیرمعمولی پروٹوکول دیا گیا، سادہ لباس اہلکار انہیں سخت حفاظتی حصار میں لے کر ایئرپورٹ سے باہر لے کر گئے۔

جناح ٹرمینل پر لاؤنج سے باہر بڑی تعداد میں پولیس اہلکار بھی تعینات تھے جبکہ انہیں ایئرپورٹ سے سی ایم سندھ کا پروٹوکول اپنے ہمراہ لے گیا۔