شیخ رشید کی الیکشن ستمبر میں ہونے کی پیشگوئی

May 18, 2022

فائل فوٹو

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے ستمبر میں الیکشن ہونے کی پیش گوئی کردی اور کہا کہ نگراں وزیراعظم کے انٹرویو کے لیے معیشت دانوں کو پنڈی بلایا جارہا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام میں بات کرت ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ حساس اداروں کی اکثریت کی رائے ہے کہ الیکشن ہی حل ہیں۔

سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ میں اداروں کا خاص تھا، ہوں اور رہوں گا۔

دوسری جانب حکومتی اتحادی جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ طے شدہ ہے کچھ شعبوں میں اصلاحات کے بعد الیکشن کی طرف جایا جائے۔

مولانا فضل الرحمٰن کا فوری الیکشن سے متعلق کہنا تھا کہ ’سال کی مدت ہی تو ہے، اس سے آگے تو نہیں جاسکتے، فی الحال گدلے پانی سے نکلے ہیں، دوبارہ گدلے پانی میں اترنا کوئی معقول بات نہیں‘۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ