صدر وزیراعظم کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہہ سکتے ہیں، علی ظفر

May 19, 2022

پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ صدر پاکستان وزیراعظم شہباز شریف کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہہ سکتے ہیں، کیونکہ صرف (ق) لیگ کے دو ووٹ کا فرق ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر انہیں ڈائریکشن دے دی جائے کہ اعتماد کے ووٹ میں دوسری طرف ووٹ دینا ہے تو حکومت ہٹ سکتی ہے۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ حمزہ شہباز کو پنجاب کی وزارت اعلیٰ سے فارغ کرنے کے لیے پٹیشن دائر کررہے ہیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ پنجاب کی صورت حال بڑی پیچیدہ ہے، اس وقت حمزہ شہباز کے نمبر اپوزیشن سے کم ہیں۔