ریفری کی پٹائی، بھارتی ریسلر پر تاحیات پابندی

May 19, 2022

نئی دہلی (جنگ نیوز) بھارتی پہلوان ستیندر ملک پر ریفری کو مارنے پر تاحیات پابندی لگا دی گئی، بھارتی میڈیا کے مطابق ستیندر ملک نے کامن ویلتھ گیمز کے ٹرائلز میں ریفری جگبیر سنگھ کو گالیاں دیں اور تھپڑ مارے۔ انہیں ایک فیصلے پر اعتراض تھا۔