پریزیڈنٹ کپ ون ڈے کل سے شروع

April 23, 2024

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پریزیڈنٹ کپ ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ 24 اپریل سے 12 مئی تک راولپنڈی، ایبٹ آباد میں کھیلا جائےگا جس میں سات ٹیمیں سوئی ناردرن گیس، سرکاری ٹی وی، اسٹیٹ بینک،خان ریسرچ لیبارٹریز، غنی گلاس، واپڈا، ہائیر ایجوکیشن ایکشن میں ہوں گی۔ سیمی فائنل 9 اور 10 مئی جبکہ فائنل 12 مئی کوکھیلاجائےگا۔ لیگ مرحلے میں روزانہ تین میچز کھیلے جائیں گے۔ سیمی فائنلز اور فائنل ڈے اینڈنائٹ ہوں گے۔ میچ دو بجے شروع ہوں گے۔ مجموعی طور پر 24 میچز کھیلے جائیں گے۔