آئی پی ایل میں امپائر سے بحث پر ویرات کوہلی کو جرمانہ

April 23, 2024

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئی پی ایل میں رائل چیلنجرز بنگلورو کےبیٹسمین ویرات کوہلی پر اتوار کو امپائر سے بحث کرنے کے بعد ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ کوہلی نے اپنی غلطی تسلیم کرلی ہے۔ واقعہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف بنگلور کی اننگز کے تیسرے اوور کے دوران ہوا جب کوہلی ہرشیت رانا کی فل ٹاس گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔کوہلی کا خیال تھا کہ یہ گیند ان کی کمر سے اوپر ہونے کی وجہ سے نوبال ہے ، انہوں نے نوبال کے لیے ری ویو لیا۔تاہم تھرڈ امپائر کی جانب سے انہیں آؤٹ قرار دیا گیا ۔