آئی پی ایل، چہل کی 200 وکٹیں مکمل

April 23, 2024

نئی دہلی ( جنگ نیوز) راجستھان رائلز کے اسپنر یزویندر چہل نے آئی پی ایل میں تاریخ رقم کردی، وہ ایونٹ میں 200 وکٹیں لینے والے پہلے بولر بن گئے۔ یہ سنگ میل چہل نے جے پور میں ممبئی انڈینز کے محمد نبی کو آؤٹ کرکے عبور کیا۔ اس میچ میں راجستھان رائلز نے ممبئی انڈینز کو شکست دی۔