سونا فی تولہ 50 روپے سستا

May 20, 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سونے کی قیمت میں 50روپے فی تولہ کمی ، عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 14 ڈالر فی اونس کے اضافے سے 1816 ڈالر سے بڑھ کر 1830 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے لیکن اس کے برعکس مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 50روپے فی تولہ کی کمی سے ایک لاکھ 38ہزار 350روپے فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمت 43روپے کی کمی سے ایک لاکھ 18ہزار 613روپے ہو گئی ہے تاہم چاندی کی قیمت 1570روپے فی تولہ پر برقرار رہی۔