اسرائیلی فوج کی فائرنگ، 17 سالہ فلسطینی شہید

May 21, 2022

فائل فوٹو

اسرائیلی فوج کے فلسطینی مسلمانوں پر مظالم کا سلسلہ جاری ہے، جس کے دوران فائرنگ سے 17 سالہ فلسطینی نوجوان کو شہید کردیا گیا۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے گاؤں میں کارروائی کے دوران فائرنگ کر کے 17 سالہ فلسطینی نوجوان کو شہید کردیا۔

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 18 سالہ فلسطینی نوجوان شدید زخمی بھی ہوا۔

فلسطینی وزیراعظم محمد اشتیہ نے اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینی نوجوان کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے اسرائیلی فوج کے مظالم پر اسرائیل کا محاسبہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔