ڈی جی پارلیمانی امور رائے ممتاز گرفتار

May 22, 2022

پنجاب اسمبلی کے اجلاس سے چند گھنٹے پہلے پولیس کا ایکشن ڈی جی پارلیمانی امور رائے ممتاز گرفتار، سیکرٹری اسمبلی اور سیکرٹری کوآرڈینیشن کے گھروں پر بھی چھاپے مارے گئے ہیں۔

لاہور میں پولیس نے چھاپہ مار کر ڈی جی پارلیمانی امور رائے ممتاز کو گرفتار کر لیا ہے۔

ترجمان پنجاب اسمبلی کے مطابق پولیس دیواریں پھلانگ کر ڈی جی پارلیمانی امور رائے ممتاز گھر کے اندر داخل ہوئی۔

سیکرٹری اسمبلی محمد خان بھٹی اور سیکرٹری کوآرڈینیشن عنایت اللّٰہ لک کے گھر پر بھی چھاپہ مارا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اسپیکر پرویز الہٰی نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج طلب کر رکھا ہے۔

اس سے پہلے پنجاب اسمبلی کا اجلاس 30 مئی کو طلب کیا گيا تھا، 25 ارکان کے نشستوں سے فارغ ہونے کے بعد اسپیکر چوہدری پرویز الہٰی نے تاریخ تبدیل کر دی آج ہی اجلاس بلایا ہے۔