عثمان بزدار پر سیمنٹ کے 16 لائسنس بیچنے کا الزام

May 23, 2022

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار پر سیمنٹ کے 16 لائسنس بیچنے کا الزام لگا دیا۔

کراچی آمد پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ بزدار صاحب نے سیمنٹ فیکٹری کے 16 لائسنس بیچے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ شہباز شریف نے دس سال میں سیمنٹ فیکٹری کا ایک لائسنس بھی نہیں دیا۔

مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ عمران خان کے دھرنے کی وجہ سے آئی ایم ایف کے مذاکرات اسلام آباد کے بجائے دوحہ میں ہو رہے ہیں۔