یوکرینی صدر کی مختلف ملکوں سے مزید ہتھیار بھیجنے کی اپیل

May 23, 2022

یوکرین کے صدر ولادی میر زیلنسکی نے ڈیووس اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مختلف ممالک سے یوکرین کی مدد کیلئے مزید ہتھیار بھیجنے کی اپیل کی۔

خبر ایجنسی کے مطابقیوکرین کےصدر ولادیمیر زیلنسکی نے ڈیووس اجلاس سے ویڈیو لنک پر خطاب کرتے ہوئے ماسکو کے خلاف زیادہ سے زیادہ پابندیاں لگانے کا بھی مطالبہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ روس کے ساتھ کسی قسم کی تجارت نہیں کی جانی چاہیے۔ روسی حملے کے وقت اگر ضروریات کا 100 فیصد مل جاتا تو ہزاروں جانیں بچائی جاسکتی تھیں۔

یوکرین کے صدر نے مزید کہا کہ رواں ماہ ایک فوجی بیس پر روسی حملے میں 87 افراد ہلاک ہوئے۔ یوکرین آزادی اور اس کی جدوجہد کی بہت بڑی قیمت ادا کررہا ہے۔