• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل کا مقبوضہ بیت المقدس میں برطانوی قونصل خانہ بند کرنے کا حکم

فوٹو بشکریہ غیر ملکی میڈیا
فوٹو بشکریہ غیر ملکی میڈیا

اسرائیل نے مشرقی مقبوضہ بیت المقدس میں برطانوی قونصل خانے کو 30 روز میں بند کرنے کا حکم دے دیا۔

اسرائیلی عہدیدار کا کہنا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس میں برطانوی قونصل خانہ بند کرنے کا کہہ دیا ہے۔

اسرائیلی عہدیدار کے مطابق قونصل خانے میں تعینات برطانوی سفارت کاروں کی منظوری بھی 30 روز میں ختم کر دی جائے گی۔

عہدیدار نے کہا ہے کہ 30 دن میں قونصل خانے کے سفارت کاروں کی منظوری بھی ختم کر دی جائے گی۔

اسرائیلی عہدیدار کا کہنا ہے کہ اسرائیل میں امریکی قیادت میں غزہ رابطہ مشن کے لیے تعینات برطانوی نمائندوں اور رام اللّٰہ میں موجود برطانوی سفارت کاروں کو 7 دن میں اسرائیل چھوڑنا ہو گا۔

واضح رہے کہ برطانیہ کے وزیرِ خارجہ ایڈ ملی بینڈ نے مقبوضہ مغربی کنارے میں قائم اسرائیلی بستیوں سے درآمد ہونے والی اشیاء پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بستیوں کی توسیع اور فلسطینیوں کے خلاف تشدد میں ملوث افراد اور اداروں پر مزید پابندیاں بھی لگائی جائیں گی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید