قطر میں آج صبح الوکرہ بندرگاہ پر بحریہ کے ایک جہاز میں آگ گئی۔
قطری وزارتِ داخلہ کے مطابق شہری دفاع فورس نے جہاز میں لگی آگ کو بجھا دیا ہے۔
قطری وزارت داخلہ نے مزید بتایا ہے کہ جہاز میں آگ لگنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق قطری وزارتِ داخلہ نے بحریہ کے جہاز میں آگ لگنے کی وجہ نہیں بتائی۔