شمالی وزیرستان، دہشتگردوں کا چیک پوسٹ پر حملہ، 2 جوان شہید

May 24, 2022

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں سکیورٹی فورسزکے2جوان شہید ہوگئے۔میر علی میں فائرنگ سے سپاہی ظہور خان،رحیم گل شہید ، فورسز نے جوابی کارروائی میں دہشت گردوں کو نشانہ بنایا،آئی ایس پی آرکے مطابق ضلع میرعلی میں دہشت گردوں نے سکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کیا ، جس کے بعد سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 20 سالہ سپاہی ظہور خان، اور 23 سالہ سپاہی رحیم گل شہید ہوگئے۔