تارک مہتا کا الٹا چشمہ کی دیا بین کے ہاں بیٹے کی پیدائش

May 24, 2022

تارک مہتا کا الٹا چشمہ کی دیا بین (دیشا وکانی) کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش ہوئی ہے، اس بات کی تصدیق ان کے بھائی مایور وکانی نے کی ہے۔

بھارتی میڈیا ادارے سے گفتگو کرتے دیشا وکانی کے بھائی کا کہنا ہے کہ وہ بہت خوش ہیں کہ وہ ایک اور بچے کے انکل بن گئے ہیں۔

واضح رہے کہ دیشا وکانی کے ہاں 2017 میں بیٹی کی ولادت ہوئی تھی، وہ اور ان کے شوہر مایور پادیا اپنی 5 سالہ بیٹی ستوتی کی نگہداشت میں ہمہ تن مصروف رہے۔

دریں اثنا دیشا ان دنوں ان افواہوں کے حوالے سے میڈیا کی شہ سرخیوں میں ہیں کہ وہ اپنے طویل شو کو چھوڑ رہی ہیں، یاد رہے کہ اپنے معروف کردار دیا بین کے حوالے سے کافی مشہور ہیں، تاہم گزشتہ چار برس سے وہ اسکرین سے دور ہیں۔

تاہم ایک حالیہ انٹرویو میں اس شو کے پروڈیوسر اسیت کمار مودی نے تصدیق کی ہے کہ شو کے پرستار جلد ہی دیا بین کو دوبارہ دیکھ سکیں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ اسی سال دیا بین کے کردار کو دوبارہ اسکرین پر لانے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔