پروفیسر اطہر عطاء نے جامعہ وفاقی اردو کے وائس چانسلر کا عہدہ سنبھال لیا

May 25, 2022

فائل فوٹوز

وفاقی اردو یونیورسٹی برائے فنون سائنس و ٹیکنالوجی کے وائس چانسلر پروفیسر اطہر عطاء اپنے نوٹیفکیشن کے اجراء کے تین ماہ بعد، بدھ سے وائس چانسلر کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔

روزنامہ ’جنگ‘ نے گزشتہ ہفتے یہ خبر شائع کی تھی کہ وہ 25 مئی سے اپنے عہدے کا چارج سنھالیں گے۔

تلاش کمیٹی نے ڈاکٹر عطاء کو دوسرا نمبر دیا تھا جبکہ پہلے نمبر پر آنے والے امیدوار ڈاکٹر شاہد قریشی نے ذمہ داری سنبھالنے سے معذرت کرلی تھی۔

پروفیسر اطہر عطاء جامعہ کراچی سے فارغ التحصیل ہیں، اُنہوں نے کیمیاء میں ڈاکٹر اقبال چوہدری کی زیر نگرانی پی ایچ ڈی کی اور اس وقت کینیڈا کی ونی پیگ یونیورسٹی میں پروفیسر ہیں وہ کینیڈین شہری بھی ہیں۔

صدر مملکت نے ان کی تنخواہ میں5 لاکھ روپے خصوصی اضافے کی منظوری دی تھی کیونکہ وہ کم تنخواہ پر آنے کو تیار نہیں تھے لیکن صدر مملکت نے ان کی تنخواہ12 لاکھ روپے ماہانہ کرنے کی منظوری دی تھی۔