آئی ایم ایف معاہدے میں تاخیر کے باوجود اسٹاک مارکیٹ میں خریداری کی لہر

May 26, 2022

فوٹو: فائل

عالمی مالیاتی فنڈ آئی ایم ایف معاہدے میں تاخیر کے باوجود پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں خریداری کی لہر دیکھنے میں آئی، کاروباری حجم اپریل کے آخری ہفتے کے بعد بلند ترین رہا۔

پاکستان اسٹاک کا بینچ مارک 100 انڈیکس 529 پوائنٹس اضافے سے 42 ہزار 541 پر بند ہوا ہے۔

کاروباری دن میں 100 انڈیکس 705 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، انڈیکس کی کاروباری دن میں بلند ترین سطح 42 ہزار 606 رہی۔

دوسری جانب مارکیٹ کا کاروباری حجم 25 اپریل کے بعد بلند ترین رہا۔

بازار میں آج 34 کروڑ 70 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 9 ارب روپے رہی۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن آج 65 ارب روپے بڑھ کر 7 ہزار 66 ارب روپے ہے۔