لداخ: بھارتی فوجی بس دریا میں گرگئی، 7 اہلکار ہلاک، 19 زخمی

May 27, 2022

بھارتی فوج کی بس دریا میں گر گئی، 7 اہلکار ہلاک جبکہ 19 زخمی ہوگئے۔ بتایا جاتا ہے کہ بھارتی فوجی سیاچن کے جنوب مغرب میں واقع لداخ سے گزر رہے تھے جب ان کی بس دریا میں جا گری۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حادثے کے وقت بس میں 26 فوجی اہلکار موجود تھے۔ ایئرفورس کے طیارے نے زخمی ہونے والے تمام 19 اہلکاروں کو ریاست ہریانہ کے اسپتال میں پہنچا دیا ہے۔

فوج کے ترجمان نے کہا کہ فوجی اہلکار پرتاپور کے کیمپ سے طورتک سیکٹر کی طرف جارہے تھے کہ صبح 9 بجے کے قریب فوجی بس 60 فٹ گہرائی میں واقع شیوک دریا میں جا گری۔

خیال رہے کہ 20 ہزار فٹ بلند سیاچن دنیا کا سب سے بلند میدان جنگ ہے۔