اسکول میں فائرنگ کے بعد نیٹ فلکس سیریز پر وارننگ کارڈ جاری

May 27, 2022

ٹیکساس کے اسکول میں منگل کو فائرنگ کے افسوسناک واقعے کے بعد نیٹ فلکس نے اپنی سیریز ’اسٹرینجر تھنگس 4‘ پر وارننگ کارڈ جاری کردیا۔

اپنے پیغام میں نیٹ فلکس نے کہا کہ ہم نے اس سیریز کی عکسبندی پچھلے برس کی تھی لیکن اسکول میں ہونے والے فائرنگ کے واقعے کے بعد شائقین کو پہلی قسط کا ایک منظر بہت پریشان کن محسوس ہوسکتا ہے۔

نیٹ فلکس نے ’اسٹرینجر تھنگس‘ نامی سیزن کی آٹھ منٹ کی ویڈیو شیئر کی تھی جس میں متعدد بچوں کو خون میں لت پت دکھایا گیا ہے۔

سیریز کی پہلی قسط پر وارننگ کارڈ جاری کرتے ہوئے نیٹ فلکس نے لکھا ہے کہ’’خبردار! بچوں پر تشدد کے خطرناک مناظر‘‘ ہیں۔