پرویز رشید کا عمران خان کو نواز شریف کی شاگردی اختیار کرنے کا مشورہ

May 27, 2022

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر پرویز رشید نے عمران خان کو نواز شریف کی شاگردی اختیار کرنے کا مشورہ دیدیا۔

ایک بیان میں پرویز رشید نے کہا کہ خان صاحب کو حکومت کرنا آتی نہیں ہے اور انہیں تحریک چلانا ابھی سیکھنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرا مشورہ ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی شاگردی اختیار فرمائیں۔

ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ شاگردی کے دوران عمران خان تدبر، دور اندیشی، حکمت، صبر، تحمل، دُکھ برداشت کرنا اور تکلیفیں کاٹنا سب سیکھ جائیں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ خان صاحب آپ نواز شریف سے نامساعد حالات میں بھی عوام کا مستقبل بہتر بنانے کی جدوجہد جاری رکھنا بھی سیکھ جائیں گے۔