آریان خان کو حبس بے جا میں رہنے کے عوض کچھ ملے گا؟

May 28, 2022

فائل فوٹو

بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو منشیات کیس میں عدم شواہد کی بنا پر تمام الزامات سے بری کر دیا گیا ہے جس کے لیے انہوں نے گزشتہ سال 20 دن سے زائد حراست میں گزارے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اب، این سی بی نے یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ ان کے پاس آریان خان کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ہے، عدالت میں جب چارج شیٹ جمع کی گئی تو آریان خان کا نام نہیں تھا۔

آریان خان کو کلین چٹ ملنے کے بعد سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ان کے خلاف غلط کارروائی کے لیے ریاست کو ذمہ دار ٹھہرایا جانا چاہیے؟

رپورٹس کے مطابق بھارتی آئین میں بہت سی دفعات ہیں جو ایسے متاثرین کو عدالت سے رجوع کرنے کی اجازت دیتی ہیں کیونکہ غلط قید آرٹیکل 21 (زندگی اور آزادی کے حق کا تحفظ) اور آرٹیکل 22 کے تحت بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے، وغیرہ۔