لینڈ ریفارمز کے زرعی زمینوں کی منصفانہ تقسیم کیلئے مزدور کسان پارٹی کا مظاہرہ

May 29, 2022

پشاور (لیڈی رپورٹر) لینڈ ریفارمز کر کےزرعی زمینوں کی منصفانہ تقسیم کےلئے مزدور کسان پارٹی نے مظا ہرہ کیا ۔ پاکستان مزدور کسان پارٹی نے اپنے مطالبات کے حق میں پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرے کی قیادت صوبائی صدر شکیل وحید اللہ ،عادل محمود اور دیگر عہدیداران نے کی جنہوںنے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز ٹھا رکھے تھے جن پر انکے مطالبات درج تھے اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ ملک کے عوام کو جاگیرداروں اورسرمایہ دار اشرافیہ حکمرانوں سمیت آئی ایم ایف اور مہنگائی نے جکڑ کر رکھا ہے جس نے عوام کو معاشی غلام بنا رکھا ہے ،ایسی سرمایہ دارانہ ، جاگیردرانہ اور سامراجی اقتدار سے عوام کو نکالنے اور مسائل کے حل کیلئے پاکستان مزدور کسان پارٹی نے پیدل مارچ سے ایک منظم تحریک کا آغاز کیا ہے انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ تمام بڑی زرعی زمینوں پر لینڈ ریفارمز کر کے زمینوں کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنایا جائے ،زرعی زمینوں پر ہائوسنگ سوسائٹیز اور انڈسٹریل زونز فوری طور پر بند کئے جائیں ۔