حکومت کو ملکی مفاد کے پیش نظر مشکل فیصلے کرنا ہوں گے، نوید قمر

May 30, 2022


وفاقی وزیر سید نوید قمر نے کہا ہے کہ حکومت انتخابات سے پہلے عارضی بنیاد پر بعض اقدامات تو کرسکتی ہے مگر یہ ملکی مفاد میں نہیں ہوتے ، ہماری موجودہ اتحادی حکومت کو ملکی مفاد کے پیش نظر مشکل فیصلے کرنا ہوں گے۔

نوید قمر یورپی ممالک کے ساتھ تجارت کے فروغ کےلئے آج کل یورپی ممالک کے دورے پر ہیں۔

اس دوران جنگ جیو سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا جس طرح ہمارے عوام ملکی مفادات کے لیے قربانی دینے کو تیار رہتے ہیں ،میں وثوق سے کہا ہوں اتحادی حکومت ملک کو موجودہ حالات سے نکلنے میں سرخرو ہو گی۔

ہمیں آئی ایم ایف پسند ہو یا نا ہو اس کے پاس جانا ہو گا کیونکہ اس کے ساتھ معاہدے سے دیگر ممالک معاملات آسانی سے آگے بڑھ سکتے ہیں ہماری کوشش ہے کہ ملک کو موجودہ صورتحال سے نکلا جائے ۔