پشاور، گھر پر دستی بم حملے میں 5 افراد زخمی

May 31, 2022

لنڈی اخون احمد پشتخرہ میں گھر پر دستی بم حملے کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے کابل خان آفریدی کے حجرے پر دستی بم پھینکا۔

پولیس کے مطابق دستی بم پھٹنے سے گھر کے مالک کے بیٹے سمیت 5 افراد زخمی ہوئے ، تمام زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔