پیٹرول کے بعد بجلی کے نرخ بڑھانے کی باری

June 01, 2022

پیٹرولیم مصنوعات پر تیس روپے تک اضافے کے بعد اب بجلی کی باری آگئی۔ جولائی میں بجلی کے نرخ بڑھانے کی تیاری کرلی گئی ہے۔

نیپرا نے آج اپریل کے لیے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں تین روپے 99 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔

ڈسکوز کے تمام صارفین پر ایک ماہ کے لیے اس کا اطلاق ہوگا جبکہ لائف لائن صارفین اور کے الیکٹرک صارفین مستثنیٰ ہوں گے۔

اس سے پہلے یکم جولائی سے بجلی کا فی یونٹ نرخ آٹھ روپے منہگا ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا۔

اس سلسلے میں بجلی کی دس تقسیم کار کمپنیوں کی درخواستوں پر نیپرا کے فیصلے رواں ہفتے آنے کا امکان ہے۔

چند روز پہلے نیپرا نے کراچی والوں کے لیے فی یونٹ بجلی چار روپے 83 پیسے مہنگی کی تھی۔ اس کا اطلاق صرف جون کے بلوں پر ہوگا۔لائف لائن صارفین اس سے مستثنیٰ ہوں گے۔