• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک مارکیٹ: مئی کے دوران 100 انڈیکس میں 2171 پوائنٹس کی گراوٹ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مئی کے آخری روز 100 انڈیکس 38 پوائنٹس اضافے سے بند ہوا ہے۔ پورے مہینے میں انڈیکس کی گراوٹ 2 ہزار 171 پوائنٹس رہی۔

اسٹاک مارکیٹ کے بینچ مارک 100 انڈیکس نے مئی کا اختتام 43 ہزار 78 پر کیا ہے۔

مارکیٹ کی کیپٹلائزیشن 7 ہزار 136 ارب روپے ہے۔ جو ایک مہینے میں 383 ارب روپے کم ہوئی ہے۔

پورے مہینے میں 100 انڈیکس 3 ہزار 892 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ 

مئی میں اسٹاک ایکسچینج کے ریڈی بازار میں 140 ارب روپے مالیت کے 4 ارب 54 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے۔

تجارتی خبریں سے مزید