وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب، اہم فیصلے متوقع

June 06, 2022

وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا، اجلاس میں لوڈشیڈنگ، الیکشن کمیشن کی رپورٹ، مارکیٹس جلدی بند کرنے سمیت دیگر اہم ملکی و سیاسی معاملات پر مشاورت کی جائے گی۔

ایجنڈے کے مطابق وفاقی کابینہ کو کل بجلی کی لوڈشیڈنگ کا پلان پیش کیا جائے گا، پاور ڈویژن کی جانب سے لوڈشیڈنگ کا پلان پیش ہوگا۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں الیکشن کمیشن کی سال 2021 کی رپورٹ پیش کی جائے گی، کابینہ کی منظوری کے بعد الیکشن کمیشن کی رپورٹ پارلیمنٹ میں پیش ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مارکیٹس شام 7 بجے بند اور ہفتہ کی چھٹی کی بحالی کی منظوری متوقع ہے، جبکہ وفاقی کابینہ 3 جون کو اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔

کابینہ اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو اور مشاورت ہوگی۔