کراچی: بینک کے دروازے پر شہری سے 35 لاکھ روپے چھین لیے گئے

June 13, 2022

کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں بینک کے دروازے پر ملزمان شہری سے 35 لاکھ روپے چھین کر فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابقمتاثرہ شہری جانوروں کے چارے کا کام کرتا ہے، رقم بینک میں جمع کرانے آیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فنگر پرنٹس کے نمونے حاصل کیے جارہے ہیں، کرائم ڈیٹابیس اور نادرا سے ریکارڈ بھی چیک کرایا جائے گا۔

پولیس حکام نے مزید کہا کہ ریکارڈ معلوم ہونے سے ملزمان کا سراغ لگانے میں مدد مل سکتی ہے۔