چینی بحری بیڑے میں تیسرا طیارہ بردار جہاز شامل

June 17, 2022

ایئرکرافٹ کیریئر میں لڑاکا فضائی طیارے کا رن وے اور لانچنگ سسٹم شامل ہے۔

چینی بحری بیڑے میں تیسرا طیارہ بردار جہاز شامل کرلیا گیا، بحری جہاز کا نام فوجیان رکھا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق لانچنگ تقریب میں بحریہ کے افسران نے بحری جہاز کے سامنے کھڑے ہو کر چین کا قومی ترانہ پڑھا۔

ایئرکرافٹ کیریئر میں لڑاکا فضائی طیارے کا رن وے اور لانچنگ سسٹم شامل ہے۔

فوجیان سے پہلے چینی بیڑے میں دو طیارہ بردار بحری جہاز موجود تھے، شینڈونگ کو 2019 میں شامل کیا گیا تھا جبکہ لیاؤننگ کو چین نے یوکرین سے 1998 میں خریدا تھا۔

چین طیارہ بردار بحری بیڑے کو چلانے کے لیے اپنی صلاحیت میں اضافہ کر رہا ہے جبکہ امریکا یہی کام کئی دہائیاں قبل کرچکا تھا۔

اس وقت امریکی بحری بیڑے میں 11 طیارہ بردار بحری جہاز ہیں۔