سوتی ملبوسات اور سوتی دھاگے کی پیداوار میں 11 ماہ کے دوران اضافہ

June 21, 2022

اسلام آباد (اے پی پی)ملک میں سوتی ملبوسات اور سوتی دھاگا کی پیداوارمیں جاری مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔ پاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرمئی 2022تک سوتی ملبوسات کی برآمدات میں گزشتہ مال سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 30فیصد اورسوتی دھاگاکی برآمدات میں 24 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔ جولائی سے لیکرمئی 2022تک سوتی ملبوسات کی برآمدات کاحجم2.23ارب ڈالراورسوتی دھاگا کی برآمدات سے 1.11ارب ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہوا ، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سوتی ملبوسات کی برآمدات سے 1.71 ارب ڈالر اورسوتی دھاگا کی برآمد سے 896 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔اپریل میں سوتی ملبوسات کی برآمدات سے 231 ملین ڈالراورسوتی دھاگا کی برآمدات سے 171ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہوا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں بالترتیب 49 فیصد اور42فیصدزیادہ ہے، گزشتہ سال اپریل میں سوتی ملبوسات کی برآمدات سے 231ملین ڈالراورسوتی دھاگا کی برآمدات سے 107ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔