خاتون تیراک پریکٹس میں بے ہوش، کوچ نے پول میں کود کر جان بچائی

June 24, 2022

بڈاپسٹ (جنگ نیوز) امریکہ کی آرٹسٹک تیراک انیتا الواریز سوئمنگ ورلڈ چیمپئن شپ کی تیاری کے دوران بے ہوش ہو کر پول کی تہہ میں چلی گئیں، تاہم ان کی کوچ نے فوری طور پر کُود کر انہیں بچا لیا۔ 25 سالہ انیتا تیسری ورلڈ چیمپئن شپ میں شرکت کر رہی ہیں۔ وہ پچھلے سال بارسلونا اولمپک کوالیفائر راؤنڈ میں بھی بے ہوش ہوئی تھیں۔ ان کے پانی میں کودنے کے چند منٹ تک نہ ابھرنے پر کوچ اینڈریا کو خطرے کا احساس ہوا تو انہوں نے پول میں چھلانگ لگا دی اور جب انیتا کو نکالا گیا اس وقت وہ بے ہوش تھیں۔ بعداازاں انہیں میڈیکل سنٹر منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت بہتر بتائی جاتی ہے۔