امریکا اسرائیل کو تسلیم کروانے کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے، حافظ حسین احمد

June 24, 2022

فوٹو: فائل

رہنما جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) پاکستان حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ امریکا آئی ایم ایف کے ذریعہ اسرائیل کو تسلیم کروانے کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے۔

ایک بیان میں حافظ حسین احمد کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت میں شامل پارٹیوں کے رہنما اسرائیل کو تسلیم کرنے کی تائید کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکا، بھارت اور اسرائیل کا ”پاکستان دشمن تکون“ متحرک ہوچکا اور ہم آپس میں گتھم گتھا ہیں۔

حافظ حسین احمد کا کہنا تھا کہ ہم نے قوم کو اس بحث میں الجھا دیا ہے کہ ”سازش“ پہلے ہے یا ”مداخلت“۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکی، اسرائیلی اور بھارتی تکون کی ”سازشی مداخلت“ تو عرصہ سے جاری ہے۔

جمعیت علماء اسلام کے رہنما نے حافظ حسین احمد نے افغان قیادت سے رابطہ کرکے زلزلہ سے ہونے والے نقصانات پر اظہار افسوس بھی کیا۔