آزاد کشمیر کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا

June 25, 2022

آزاد کشمیر حکومت کا آئندہ مالی سال کا بجٹ آج قانون ساز اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔

رپورٹس کے مطابق سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 15 فیصد اضافے کی تجویز ہے، ترقیاتی کاموں کے لئے 28 ارب 50 کروڑ روپے رکھنے کی تجویز شامل ہے۔

قانون ساز اسمبلی کا اجلاس آج صبح ساڑھے 10 بجے ہوگا۔

یاد رہے کہ ملک کے چاروںصوبوں کا آئندہ مالی سال کا بجٹپیش کیا جاچکا ہے۔