• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرمت کیلیے آئے خاتون کے فون سے ڈیٹا نکال کر بلیک میل کرنیوالا مکینک و ساتھی گرفتار

—علامتی تصویر
—علامتی تصویر

فیصل آباد میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے کچہری بازار میں کارروائی کی ہے۔ 

حکام کے مطابق خاتون کا ڈیٹا نکال کر بلیک میلنگ پر موبائل فون مکینک اور اس کے ساتھی کو گرفتار کر لیا گیا۔

این سی سی آئی اے کے مطابق ملزمان نے مرمت کے لیے دیے گئے فون سے خاتون کا ڈیٹا نکالا تھا۔ 

بعد ازاں گرفتار ملزمان کو سینئر سول جج کریمنل ڈویژن اشفاق ملک کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

عدالت نے گرفتار ملزمان کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔

قومی خبریں سے مزید