کائنات امتیاز کی شوہر کے ساتھ کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو وائرل

June 25, 2022

پاکستان ویمنز ٹیم کی فاسٹ بولر کائنات امتیاز کی شوہر کے ساتھ کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

کائنات امتیاز ان دنوں شمالی علاقہ جات کی سیر پر ہیں، انہوں نے باشو ویلی اسکردو میں کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کی۔

اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کائنات نے پہلے شوہر کی بولنگ پر زور دار شاٹس کھیلے اور ایک گیند پر چھکا بھی لگایا۔

جب کائنات کے شوہر کی بیٹنگ کی باری آئی تو کائنات نے انہیں کلین بولڈ کردیا۔